ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / امت شاہ سے ملاقات کرنے پرغوروفکرجاری

امت شاہ سے ملاقات کرنے پرغوروفکرجاری

Sat, 15 Feb 2020 18:26:37    S.O. News Service

نئی دہلی15فروری(آئی این ایس انڈیا) شہریت ترمیمی قانون کے خلاف دھرنے پر بیٹھیں شاہین باغ کی خواتین وزیر داخلہ امت شاہ کی جانب سے بات چیت کے لیے رکھی پیشکش پرغوروفکرکررہی ہیں۔پہلے اطلاع آرہی تھی کہ مظاہرین خواتین کاایک وفد اتوار کو وزیر داخلہ سے ملاقات کرے گا۔ اگرچہ، اس کو لے کر اب اختلافات بھی ہیں۔

غور طلب ہے کہ وزیر داخلہ امت شاہ نے ٹائمس ناؤ سمٹ میں کہاتھاکہ تین دن میں سی اے اے کو لے کر کوئی بھی ان سے آکر ملاقات کر سکتا ہے۔امت شاہ کے کہنے کامطلب واضح ہے کہ وہ مبینہ غلط فہمی دورکریں گے،جب کہ ملاقات اس وقت مفیدہوگی جب سرکاراپنے موقف پرغورکرنے کوتیارہو۔امت شاہ نے کہا کہ جس کسی کو بھی سی ا ے ا ے کولے کر اعتراض ہے، وہ ان سے بات کرنے کے لیے تیارہیں۔شاہین باغ میں دسمبر ہی دھرنے پر بیٹھی خواتین سی اے اے کے ساتھ ہی این آرسی اوراین پی آر کی بھی مخالفت کررہی ہیں۔خواتین نے اب وزیر داخلہ سے مل کر اپنی بات رکھنے کاحتمی فیصلہ نہیں کیاہے۔مظاہرین کے درمیان اسے لے کر اختلاف ہے اور ایک گروہ میٹنگ کرنے کے حق میں اور دوسرا مخالفت میں ہے۔آج یہ طے کر لیا جائے گا کہ کون کون اس وفد میں شامل ہوں گے۔
 


Share: